وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اسٹریٹجک شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے چینی صدر اور وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشترکہ علاقائی اور عالمی اہداف کے حصول کے لیے بیجنگ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی استحکام کے لیے بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششیں ناگزیر ہیں۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے علاقائی امور میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مستقل سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پیچیدہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور تحمل پر زور دینے کی پالیسی کو تسلیم کیا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے پاک چین دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی مفادات اور اعلیٰ سطحی تبادلوں پر مبنی یہ اسٹریٹجک شراکت داری مستقبل میں مزید مستحکم ہوگی۔
ایران کے سابق شاہ کے صاحبزادے رضا پہلوی نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا…
تہران میں ہسپتال پر حملے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر نوزائیدہ بچوں…
کراچی میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلنس کے زیر اہتمام ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مستقبل…
پاکستان نے پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں…
لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک صحافی کی ہلاکت کو وزیراعظم…