آبنائے ہرمز میں اطالوی بحریہ کے دو مائن سویپرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اٹلی نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لیے بین الاقوامی مشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اطالوی بحریہ کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اس مشن کے لیے چار بحری جہاز روانہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

اطالوی نیوی چیف گیوسپی بروٹی برگوٹو نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس مشن میں دو مائن سویپرز، ایک اسکارٹ جہاز اور ایک لاجسٹک جہاز شامل ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اٹلی تنہا یہ کارروائی نہیں کر رہا بلکہ یہ ایک بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہے جس میں برطانیہ، فرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز بھی اپنی بارودی سرنگیں صاف کرنے والی صلاحیتوں کے ساتھ شامل ہوں گے۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ دنیا بھر کا تقریباً پانچواں حصہ تیل اور مائع قدرتی گیس اسی راستے سے گزرتا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی جنگ کے دوران اس گزرگاہ کے بند ہو جانے کے بعد سے عالمی سطح پر تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

اطالوی بحری جہازوں کو لا اسپیزیا کی بندرگاہ سے روانہ کیا جائے گا اور انہیں ہدف تک پہنچنے میں تقریباً چار ہفتے درکار ہوں گے۔ اس سے قبل اطالوی وزیر دفاع گائیڈو کروسیٹو نے واضح کیا تھا کہ اس مشن میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ سے باقاعدہ منظوری حاصل کی جائے گی۔

عالمی سطح پر ایک درجن سے زائد ممالک نے اس مشن میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے تاکہ حالات سازگار ہوتے ہی بحری تجارت کے لیے محفوظ راستہ بحال کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago