Categories: Newsپاکستان

شکرگڑھ: دریائے راوی میں مچھلی پکڑتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے، ایک کی لاش برآمد

ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں دریائے راوی کے قریب مچھلی پکڑنے کے دوران دو افراد ڈوب گئے، جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

واقعہ جمعرات کی شام کرتار پور کے نزدیک پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 45 سالہ شخص کی لاش کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والا 12 سالہ لڑکا تاحال لاپتہ ہے۔ دونوں افراد دریائے راوی کے کنارے مچھلی پکڑنے میں مصروف تھے کہ اچانک گہرے پانی میں جا گرے۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے لاپتہ بچے کی بازیابی کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔ علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور مقامی انتظامیہ بھی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago