مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ آبنائے ہرمز میں ایرانی کمانڈوز کی جانب سے کارگو جہاز کو قبضے میں لینے کی فوٹیج اور تہران میں فضائی دفاعی نظام کے متحرک ہونے کی اطلاعات کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
برینٹ کروڈ آئل کے سودے ایک اعشاریہ ایک سات فیصد اضافے کے بعد ایک سو چھ اعشاریہ تین ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت ایک اعشاریہ ایک دو فیصد اضافے کے ساتھ ستانوے اعشاریہ نو دو ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ جمعرات کو ان دونوں بینچ مارک معاہدوں میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کے دوران اپنے ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کی کوشش کی ہو گی تاہم امریکی فوج ایک دن میں ہی اس خطرے کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہائی ٹونگ فیوچرز کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ جنگ بندی کا مرحلہ دراصل جنگ کی تیاری محسوس ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر اپریل کے اختتام تک امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی اور لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تو تیل کی قیمتیں رواں سال کی بلند ترین سطح پر جا سکتی ہیں۔ آبنائے ہرمز عالمی تیل اور گیس کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے جہاں سے دنیا بھر کی بیس فیصد رسد گزرتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے کسی ٹائم ٹیبل کے پابند نہیں اور وہ ایک بہتر معاہدے کے خواہاں ہیں۔ ادھر چائنا فیوچرز کے چیف ریسرچر منگیو گاو کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں طویل تعطل کی صورت میں خام تیل کے ذخائر مئی کے آخر یا جون کے اوائل تک پانچ سالہ کم ترین سطح سے نیچے جا سکتے ہیں جس سے قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
دریں اثنا صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اعلیٰ سطح کی ملاقات کے بعد اسرائیل اور لبنان نے اپنی جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس اعلان سے قبل اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی دھمکی بھی سامنے آئی تھی۔
امریکی محکمہ انصاف نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خاتمے اور فوجی…
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا کے کردار پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے…
برطانوی لیبر پارٹی کو مقامی انتخابات میں اپنی تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا…
آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فورسز کی جانب سے دو کنٹینر بردار جہازوں کو قبضے…
ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ…
پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کیے جانے کے…