اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیچیدہ عالمی سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان عالمی امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
کثیر الجہتی اور سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے زور دیا کہ موجودہ دور میں جب عالمی برادری کو پیچیدہ سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، پاکستان علاقائی اور عالمی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت اور سفارتی رابطوں کو فعال بنا رہا ہے۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات، باہمی تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ خطے میں پاکستان کی ثالثی کی جاری کوششیں انہی اصولوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان بین الاقوامی تعاون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ اپنی پائیدار وابستگی کے تحت تنازعات کے حل، ہم آہنگی کے فروغ اور امن کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…