اطالوی وزیراعظم کی اسرائیل سے معاہدے ختم کرنے کی خبر جھوٹی نکلی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 24 اپریل 2026 کو ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ویڈیو میں انہیں کاغذات پھاڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا، تاہم یہ تمام مواد جعلی اور بے بنیاد ثابت ہوا ہے۔ اطالوی حکومت کی جانب سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ 14 اپریل 2026 کو اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ فوجی سازوسامان اور ٹیکنالوجی کے تبادلے سے متعلق ایک دفاعی معاہدہ معطل کیا تھا، جسے ماہرین نے محض علامتی اقدام قرار دیا ہے۔ جارجیا میلونی کی دائیں بازو کی حکومت یورپ میں اسرائیل کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی ہے، اگرچہ حالیہ ہفتوں میں اٹلی نے لبنان پر اسرائیلی حملوں پر تنقید بھی کی ہے۔

اپریل کے اوائل میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھی جب اطالوی حکومت نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی فورسز نے لبنان میں اطالوی امن دستوں کے قافلے پر انتباہی فائرنگ کی ہے۔ اس واقعے کے بعد اٹلی نے احتجاجاً اسرائیلی سفیر کو طلب کیا تھا۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے کیے گئے فیکٹ چیک سے انکشاف ہوا کہ یہ مکمل طور پر مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی سے تیار کردہ ہے۔ ویڈیو کا تجزیہ کرنے والے ٹولز نے اسے 72 فیصد تک اے آئی جنریٹڈ قرار دیا ہے۔ ویڈیو میں وزیراعظم کے چہرے کے تاثرات غیر فطری ہیں اور ہونٹوں کی حرکت عام گفتگو سے مطابقت نہیں رکھتی۔

مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی جارجیا میلونی کی اصل فوٹیج نومبر 2023 کی ہے، جو برطانیہ میں ہونے والی اے آئی سیفٹی سمٹ کے دوران لی گئی تھی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی اور جرمنی نے یورپی یونین کے دیگر ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے ختم کرنے کی تجویز کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

اس لیے یہ دعویٰ کہ اطالوی وزیراعظم نے اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دیے ہیں، سراسر غلط ہے۔ یہ فیکٹ چیک آئی ویریفائی پاکستان کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

امریکہ اور یورپ کے درمیان اہم معدنیات کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط

واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان اہم معدنیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک تزویراتی…

39 منٹس ago

وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ متاثرین کے لیے 7 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ سانحہ کے متاثرین کے لیے 7 ارب…

44 منٹس ago

غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، 10 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے تازہ حملوں کے نتیجے میں کم…

49 منٹس ago

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، مزید 5 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہو…

2 گھنٹے ago

خطے میں کشیدگی: اسحاق ڈار اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کا ٹیلی فونک رابطہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے…

2 گھنٹے ago

ایران سے مذاکرات: ٹرمپ کی جانب سے وٹکوف اور کوشنر کو خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا فیصلہ

امریکہ نے ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کے لیے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کو اسلام…

2 گھنٹے ago