وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق 25 اپریل کی نصف شب سے ہو گا جو آئندہ ایک ہفتے تک برقرار رہیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت پر مالی بوجھ بڑھا ہے جس کے پیش نظر صارفین پر بوجھ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں تیزی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے تحت یہ ایڈجسٹمنٹ ناگزیر تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم اب مزید بوجھ برداشت کرنا ممکن نہیں رہا۔
اس اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی کی لہر میں تیزی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کا اثر خاص طور پر ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑے گا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں لاجسٹک اخراجات بڑھیں گے جس سے پہلے سے متاثرہ عوام پر مالی دباؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…