ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اپنے دورے کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی برادرانہ کوششیں انتہائی قابل قدر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے ایک قابل عمل فریم ورک پیش کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران خطے میں دیرپا امن کے لیے سفارتی راستوں کو اہمیت دیتا ہے اور اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا امریکا سفارت کاری کے حوالے سے واقعی سنجیدہ ہے۔
اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات کی۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس اہم بیٹھک میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی وفد کے ساتھ بات چیت خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ اور ان کا وفد نور خان ایئر بیس سے عمان کے دارالحکومت مسقط روانہ ہو گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر اعلیٰ پاکستانی حکام اور ایرانی سفارت خانے کے نمائندوں نے انہیں الوداع کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق عباس عراقچی مسقط کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں ان کی روسی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے ایک ہفتے طویل سرکاری دورے پر چانگشا پہنچ…
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اتوار کے روز…
صدر آصف علی زرداری نے جوہری تحفظ اور سلامتی کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار…
اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی نتیجہ…
پنجاب حکومت نے لائیو سٹاک کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز کرتے ہوئے دس…
فن لینڈ نے عالمی تیراکی کے نگران ادارے ورلڈ ایکواٹکس کے روس اور بیلاروس کے…