اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی برادرانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے ایک عملی خاکہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتا ہے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
موجودہ تنازع کے حوالے سے ایرانی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکہ سفارت کاری کے معاملے میں واقعی سنجیدہ ہے یا نہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ ہفتے کی شام اسلام آباد سے اپنے دورے کا اختتام کر کے روانہ ہو گئے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق عباس عراقچی اور ان کا وفد نور خان ایئر بیس سے مسقط کے لیے روانہ ہوا، جہاں سے وہ اپنے سفارتی دورے کو جاری رکھتے ہوئے ماسکو کا رخ کریں گے اور وہاں روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایئر پورٹ پر اعلیٰ پاکستانی حکام اور ایرانی سفارت خانے کے نمائندوں نے وفد کو الوداع کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…