صدر آصف علی زرداری اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے چین پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے ایک ہفتے طویل سرکاری دورے پر چانگشا پہنچ گئے ہیں۔ چینی حکومت کی دعوت پر کیے جانے والے اس دورے کے دوران صدر مملکت چین کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

چانگشا ایئرپورٹ پر پہنچنے پر ہنان پروونشل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین ہو ژوشینگ نے صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران صدر مملکت ہنان صوبے میں چیئرمین ماؤ زے تنگ کی جائے پیدائش اور ان کی سابقہ رہائش گاہ کا دورہ کریں گے۔ صدر زرداری چانگشا اور ہینان صوبے کے شہر سانیا کا دورہ بھی کریں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت اپنے قیام کے دوران صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، اقتصادی اور تجارتی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور سی پیک کے تحت تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ دورے کے دوران حکومت سندھ اور چینی کمپنیوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر مملکت کو الوداع کہا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago