Categories: Newsپاکستان

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

پنجاب بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی ہے جس کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈرون کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کی گئی ہے۔ یہ پابندی اب 25 مئی تک صوبے بھر میں نافذ العمل رہے گی۔

حکومتی نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان ڈور تقریبات مثلاً ہالز اور مارکیز میں چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔ تاہم ایسی تقریبات کے منتظمین ڈرون کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago