اسلام آباد ٹریفک پولیس: صرف شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ لائسنس کے پیپر لیس نظام کا آغاز

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر پیپر لیس لائسنسنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

آئی جی اسلام آباد نے نئے قائم کردہ پیپر لیس کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور سسٹم کے موثر نفاذ کے لیے متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ان کے قیمتی وقت کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔

سید علی ناصر رضوی نے وضاحت کی کہ پرانے نظام کے تحت شہریوں کو میڈیکل فارمز پُر کرنے، تصاویر منسلک کرنے اور متعدد دستاویزات جمع کروانے کی ضرورت پڑتی تھی، تاہم اب اس عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے۔ اب شہریوں کو کسی بھی قسم کی کاغذی دستاویزات، فوٹو کاپیاں یا تصاویر ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

آئی جی اسلام آباد نے اس منصوبے کو قلیل مدت میں مکمل کرنے پر چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائسنسنگ فیس کے نظام کو بھی جلد ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے صرف اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا۔ میڈیکل معائنے سے لے کر لائسنس کے اجرا تک کا تمام تر عمل اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بغیر کسی کاغذی کارروائی کے مکمل کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago