ٹھٹھہ میں تفریح کے لیے آنے والے کراچی کے دو نوجوان کینجھر جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کے روز پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد مقامی غوطہ خوروں نے لاشیں نکال لیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی خلیل اور زین اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کینجھر جھیل پہنچے تھے۔ جھیل میں نہاتے ہوئے دونوں نوجوان گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت خلیل ولد سلیم اور زین کے نام سے ہوئی ہے۔ خلیل کا تعلق کراچی کے علاقے لانڈھی جبکہ زین سرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
مقامی غوطہ خوروں نے طویل جدوجہد کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔
اس المناک واقعے نے سیاحتی مقامات پر حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر کی عدم دستیابی پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…