فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحانات کے دوران ایک طالب علم کی جگہ پرچہ دینے والے ملزم کے پکڑے جانے کے بعد انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزم غیر ملکی طالب علم کی جگہ امتحان میں شریک ہوا تھا جو برسوں سے بیرون ملک مقیم ہے۔
ٹیکسلا کے رہائشی ملزم نظر نے مبینہ طور پر بیرون ملک مقیم طالب علم کا جعلی داخلہ بھجوایا اور خود امتحان دینے پہنچ گیا۔ واقعہ اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز آئی نائن فور میں پیش آیا جسے امتحانی مرکز بنایا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نظر کے خلاف اس سے قبل بھی راولپنڈی بورڈ میں اسی نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور وہ ان کیسز میں اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے۔
امتحانی عملے نے دھوکہ دہی میں ملوث تین افراد کو حراست میں لیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔ فیڈرل بورڈ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…