پاکستان اور سری لنکا کے مابین انسداد دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ تربیلا میں شروع ہونے والی ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور عسکری صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شیک ہینڈز ٹو کے نام سے منسوب یہ دو ہفتہ وار مشقیں پیر کے روز شروع ہوئیں۔ اس مشق میں پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن فوج کے اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔
مشقوں کا بنیادی مقصد پیچیدہ سکیورٹی حالات میں پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور انسداد دہشت گردی کے جدید طریقہ کار پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ ان مشقوں کے دوران دونوں ممالک کی افواج باہمی آپریشنل تجربات اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی منصوبہ بندی کا تبادلہ کریں گی۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم دفاعی تعلقات کا تسلسل ہیں۔ اس طرح کے مشترکہ اقدامات سے نہ صرف باہمی عسکری ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بدلتے ہوئے علاقائی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
یہ تربیتی پروگرام انسداد دہشت گردی کی جدید حکمت عملیوں اور مربوط جوابی کارروائیوں پر مبنی ہے۔ اس مشق کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کے مابین مشترکہ ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت اور باہمی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…