نائیجیریا: 2026 میں 33 ریاستوں میں شدید سیلاب کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

نائجیریا کی ہائیڈرولوجیکل سروسز ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ سال 2026 کے دوران ملک کے 36 میں سے 33 صوبوں اور وفاقی دارالحکومت ابوجا میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ سالانہ فلڈ آؤٹ لک کے مطابق ملک بھر میں 14 ہزار سے زائد برادریاں سیلاب کے شدید خطرے کی زد میں ہیں۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ اپریل سے اکتوبر تک جاری رہتا ہے تاہم سیلاب کی شدت جولائی سے ستمبر کے دوران عروج پر ہوگی۔ اس دوران بڑے شہروں بشمول ابوجا، لاگوس اور پورٹ ہارکورٹ میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ ساحلی علاقے بائلسا، ڈیلٹا اور ریورز میں دریائی اور سمندری لہروں کے باعث تباہی کا اندیشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 14 ہزار 118 کمیونٹیز کو ہائی رسک جبکہ 15 ہزار 597 کو درمیانے درجے کے خطرے والی قرار دیا گیا ہے۔ سیلاب کے ان خطرات سے زرعی زمینیں اور اہم بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

نائجیریا میں سیلاب ایک معمول بن چکا ہے جس کے تباہ کن اثرات اکثر انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان کی صورت میں نکلتے ہیں۔ سن 2022 میں آنے والے بدترین سیلاب کے نتیجے میں 600 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے، 14 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور 4 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی تباہ ہو گئی تھی۔ گزشتہ برس بھی سیلاب کے ایک واقعے میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago