وزیراعظم شہباز شریف اور نیوزی لینڈ کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی استحکام پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں سے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں اور واشنگٹن و تہران کے ساتھ رابطوں کو سراہا اور ان اقدامات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ ملک عالمی اور علاقائی سطح پر قیام امن اور مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک نیوزی لینڈ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا اور نیوزی لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago