لاہور میں واہگہ بارڈر پر معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ اس موقع پر قومی ہیروز، سیاستدانوں، طلبہ، مذہبی رہنماؤں اور اقلیتی برادری کے نمائندوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔
تقریب کے شرکاء نے واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ میں گہری دلچسپی لی اور افواج پاکستان کے لیے اپنے جذبہ حب الوطنی کا اعادہ کیا۔ فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ شرکاء نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور وطن کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اگر مستقبل میں کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
تقریب کے شرکاء نے مزید کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔ معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر عوام کا جوش و خروش اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم اپنے محافظوں کی پشت پر کھڑی ہے اور ملکی دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…