وزیر اعظم شہباز شریف مئی کے مہینے میں چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک، تجارتی تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنا ہے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ سی پیک منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنا اس دورے کے ایجنڈے کا مرکزی حصہ ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف چینی حکام کو مشرق وسطیٰ کے موجودہ بحران کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ امریکا اور ایران کی کشیدہ صورتحال سمیت دیگر علاقائی اور عالمی امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
متوقع دورے کے دوران سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور دونوں ممالک کے مابین معاہدوں پر پیش رفت کا امکان ہے۔ بات چیت میں صنعت، زراعت اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں تعاون کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
دونوں ممالک باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے اس اہم دورے کے شیڈول کی تیاریوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…