وزیر اعظم شہباز شریف مئی کے مہینے میں چین کا سرکاری دورہ کریں گے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کو تیز کرنا اور معاشی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران وزیر اعظم چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی امور اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کی پیش رفت اس دورے کے ایجنڈے کا مرکزی حصہ ہوگی۔ اس کے علاوہ نئے معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور چین سے مزید سرمایہ کاری کے حصول کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔
ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو متوقع ہے۔ پاکستان کی جانب سے چینی حکام کو مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر بریفنگ دی جائے گی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم کے دورہ چین کے لیے سفارتی تیاریاں جاری ہیں اور حکام دورے کے شیڈول اور مصروفیات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…