وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کو مسافروں کی حفاظت، سفری سہولیات کی فراہمی اور فریٹ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملکی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر ریلویز نے وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ریل کے سفر کو مزید محفوظ اور آرام دہ بنایا جائے جبکہ مال بردار خدمات کو بہتر بنا کر انہیں معیشت کے لیے زیادہ مؤثر ثابت کیا جائے۔ وزیراعظم نے مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں اور امراض کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور سیکرٹری صحت اسلم غوری بھی موجود تھے۔
ایک اور الگ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے امور اور جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ان تمام ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…