ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان مرکزی ملزم نامزد، چالان عدالت میں جمع

اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں تفتیشی اداروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر نامزد ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق اس مقدمے میں عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے چالان کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مذکورہ کیس کی سماعت کل اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں ہوگی۔ جج عبدالغفور کاکڑ مقدمے کی سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سمیت گیارہ ملزمان پر مختلف ممالک سے پارٹی اکاؤنٹس میں تقریباً اٹھارہ سو ٹرانزیکشنز کے ذریعے فنڈز وصول کرنے کا الزام ہے۔

چالان میں درج اعداد و شمار کے مطابق نیا پاکستان کے نام سے بائیس لاکھ ڈالر کی مبینہ غیر قانونی رقم وصول کی گئی جبکہ کچھ فنڈز ووٹ آن کرکٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کے ذریعے منتقل کیے گئے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کے لیے کل کا دن مقرر کر دیا ہے۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے سماعت کے لیے کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago