ایران کی زیر زمین سرنگوں میں یورینیم ذخیرہ کرنے پر آئی اے ای اے کا اظہار تشویش

ویانا سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے دعوی کیا ہے کہ ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم تاحال اصفہان میں موجود ہے اور خدشہ ہے کہ اسے زیر زمین سرنگوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

رافیل گروسی کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے اسرائیل اور امریکہ کے فضائی حملوں کے اثرات واضح ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ کے باعث اصفہان کے جوہری کمپلیکس میں معائنہ کا عمل معطل ہے اور شبہ ہے کہ جون 2025 میں تنازع شروع ہونے سے قبل ہی یورینیم کو سرنگوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ سیٹلائٹ تصاویر میں ٹرکوں کو کنٹینرز لے کر سرنگوں میں داخل ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

آئی اے ای اے سربراہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران سیاسی طور پر آمادہ ہو اور تہران کو مذاکرات کی اہمیت پر قائل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جلد دانشمندی کا مظاہرہ کرے اور معاہدے پر دستخط کرے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تنازع کے خاتمے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی میں توسیع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایران اپنی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ تہران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ ایران امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودہ کرنے کے اس کے حق کو تسلیم کرے۔

ایران کے پاس 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کا ذخیرہ تقریباً 440 کلوگرام تک پہنچ چکا ہے، جو مزید افزودگی کے بعد کئی جوہری ہتھیار بنانے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago