اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین تبادلہ شدہ ججوں کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلوں کے بعد ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ان ججوں کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تینوں ججوں کی رہائش گاہوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پر واپس بلا لیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ججوں کے ہمراہ موجود سیکیورٹی اسکواڈز اور ذاتی محافظوں کو بھی ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جن ججوں کی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ان میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔

مذکورہ جج صاحبان تاحال اسلام آباد میں ہی موجود ہیں اور انہوں نے اپنے تبادلوں کے بعد نئی تعیناتیوں پر تاحال چارج نہیں سنبھالا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago