فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سینٹرل سپیریئر سروسز سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانی نتائج کے مطابق کامیابی کی شرح صرف دو اعشاریہ چھ سات فیصد رہی اور کل 355 امیدوار تحریری مرحلے میں کامیاب ہو سکے۔
کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق سی ایس ایس کے امتحان میں 12 ہزار 792 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ان میں سے صرف 355 امیدوار ہی تحریری امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہو سکے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 170 امیدواروں کو ملازمت کے لیے سفارش کی ہے جن میں 84 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں۔
میرٹ لسٹ میں اسید رفیق نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد محسن خالد دوسرے اور طارق حفیظ تیسرے نمبر پر رہے۔
پہلی 30 پوزیشنیں حاصل کرنے والے امیدواروں کو اہم گروپس بشمول پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان میں تعینات کیا گیا ہے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاپ 30 امیدواروں میں سے کسی کو بھی فارن سروس آف پاکستان کے لیے مختص نہیں کیا گیا۔
علاقائی بنیادوں پر دیکھا جائے تو پہلی 30 پوزیشنوں میں سے 23 کا تعلق پنجاب سے ہے۔ سندھ اور خیبر پختونخوا کے دو، دو امیدوار فہرست میں شامل ہیں جبکہ بلوچستان کے تین امیدواروں نے بھی ٹاپ 30 میں جگہ بنائی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…