پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ کے خلاف جاری مہم کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناکام قرار دیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا اور وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ علی امین گنڈا پور ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے اور ان کی مخالفت کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے اندر کسی بھی فارورڈ بلاک کی موجودگی کی خبروں کو بھی سختی سے مسترد کر دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ علی امین گنڈا پور کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے علی امین گنڈا پور کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…