حکومت پنجاب نے سال 2027 کے لیے پتنگ بازی کے نئے ضوابط جاری کر دیے ہیں جن کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ ان قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
یہ اقدامات وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائے گئے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت تمام رہائشیوں، عمارتوں کے مالکان اور تقریبات کے منتظمین کے لیے ان ضوابط کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔
نئے قواعد کے مطابق پتنگ بازی کی اجازت صرف ایسی چھتوں پر ہوگی جو محفوظ ہوں اور جن کی منڈیر یا چار دیواری کی اونچائی کم از کم ساڑھے تین فٹ ہو۔ اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ نے بھی پتنگ بازی کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
بچوں کی حفاظت کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔ والدین اور سرپرستوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کی کڑی نگرانی کریں اور انہیں چھت کے کناروں کے قریب اکیلا نہ جانے دیں۔
چھتوں پر دوڑنے، اچھل کود کرنے، کناروں سے لٹکنے اور پتنگ پکڑنے کے لیے جارحانہ انداز اپنانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چھت کی گنجائش سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی قدغن لگا دی گئی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…