نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اس کے وسیع تر معاشی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری روابط اور سفارتکاری کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
کویت کے وزیر خارجہ نے امت مسلمہ اور عالمی برادری کے لیے دیرپا امن و سلامتی کے قیام میں پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات کے تسلسل کا اعادہ کرتے ہوئے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل بھی کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے مابین امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔ اسحاق ڈار کی سفارتی قیادت کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور پاکستان امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ثالثی کی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔
اپریل کے اوائل میں اسلام آباد ٹاکس کی میزبانی کے بعد سے پاکستان مسلسل خلیجی ممالک اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ رابطوں میں ہے۔ اسحاق ڈار نے 27 اپریل کو برطانیہ، کینیڈا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔ یورپی یونین کی نائب صدر کایا کالاس نے بھی اسحاق ڈار سے گفتگو کے دوران علاقائی امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی تھی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری پر اسحاق ڈار کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب، ایران، امریکا، چین، ترکی، آذربائیجان، بحرین اور ازبکستان سمیت دس سے زائد ممالک کے اعلیٰ حکام نے جنگ بندی مذاکرات میں اسحاق ڈار کے کردار کا اعتراف کیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…