سعودی عرب: 15 سال سے کم عمر افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد

سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی حد مقرر کر دی ہے جس کے تحت 15 سال سے کم عمر کے عازمین حج کی ادائیگی کے لیے سفر نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان کے ایوی ایشن حکام نے اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

نئی ہدایات کے مطابق وہ عازمین جو 27 مئی 2026 تک 15 برس کی عمر مکمل نہیں کر سکیں گے، انہیں حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر کے عازمین کے جاری کردہ حج ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے مسافروں کو پروازوں میں سوار ہونے سے روکیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ متاثرہ عازمین کو ان کی رقوم کی مکمل واپسی یقینی بنائی جائے گی، جس کی یقین دہانی سعودی حکام کی جانب سے کرائی گئی ہے۔

اس حکم نامے کا نفاذ فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر اس کی سخت تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago