پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کر کے اپنے کیریئر میں ایک اور شاندار کامیابی کا اضافہ کر لیا ہے۔ ساجد علی سدپارہ نے ہفتے کے روز صبح پانچ بجے نیپال میں واقع 8485 میٹر بلند اس پہاڑ کی چوٹی پر قدم رکھا۔
یہ ساجد علی سدپارہ کی جانب سے 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنے کا دسواں کامیاب مشن ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کے ممتاز کوہ پیماؤں میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ماؤنٹ مکالو نیپال اور چین کی سرحد پر واقع ہے اور اپنی کھڑی ڈھلوانوں اور انتہائی ناموافق موسمی حالات کے باعث دنیا کی مشکل ترین چوٹیوں میں شمار کی جاتی ہے۔
الپائن کلب آف پاکستان نے ساجد علی سدپارہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ کلب کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ عرفان ارشد نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مشکل ترین چوٹی کو سر کرنا ساجد سدپارہ کی ہمت، عزم اور غیر معمولی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کامیابی نہ صرف ساجد کا ذاتی سنگ میل ہے بلکہ پاکستانی کوہ پیمائی کی دنیا کے لیے بھی ایک اہم اعزاز ہے۔ الپائن کلب کے صدر نے ساجد کی استقامت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ کارنامہ ملک کے نوجوان کوہ پیماؤں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا۔
الپائن کلب کے نائب صدر قرار حیدری نے بھی ساجد علی سدپارہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ان کی بحفاظت واپسی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے مشنز میں مزید کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…