برطانوی اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ، جو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ کا تعلق ڈبلن سے تعلق رکھنے والے ارب پتی بزنس مین کیمرون او رئیلی کے ساتھ قائم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا گزشتہ بارہ ماہ سے ایک دوسرے کے ساتھ ہے اور اطلاعات کے مطابق دونوں نے منگنی بھی کر لی ہے۔ باسٹھ سالہ کیمرون او رئیلی بین الاقوامی رگبی کھلاڑی سر انتھونی او رئیلی کے صاحبزادے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا اس وقت ایک ساتھ رہائش پذیر ہے اور اپنا وقت سوئٹزرلینڈ میں کیمرون کی رہائش گاہ اور لندن میں جمائما کے گھر کے درمیان تقسیم کرتا ہے۔
ان دونوں کی ملاقات دستاویزی فلموں سے متعلق پروجیکٹس پر کام کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً ایک سال سے ساتھ ہیں، تاہم کیمرون او رئیلی اپنی نجی زندگی کو انتہائی خفیہ رکھنے کے عادی ہیں اور جمائما بھی اس رشتے کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہیں۔
جمائما گولڈ سمتھ کے اہل خانہ کو بھی اس رشتے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور ان کے بھائی رابن برلے کیمرون او رئیلی سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ کی شادی انیس سو پچانوے میں عمران خان سے ہوئی تھی، جس کا اختتام دو ہزار چار میں طلاق پر ہوا تھا۔ اس جوڑے کے دو بیٹے قاسم اور سلیمان ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…