اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بشریٰ بی بی کی ذاتی معالج تک رسائی اور اہل خانہ سے ملاقاتوں سے متعلق درخواست پر دو روز کے اندر فیصلہ کریں۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو چھ مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کر لیا ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے بشریٰ بی بی کی صاحبزادی مبشرہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا جیل حکام کو اس حوالے سے کوئی درخواست دی گئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو بھجوائی گئی درخواست کی کاپی عدالت میں پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست کورئیر اور ذاتی طور پر حکام کو پہنچائی جا چکی ہے۔
وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی کی سولہ اور سترہ اپریل کی درمیانی شب سرجری ہوئی تھی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ عدالت صورتحال سے آگاہ ہے کیونکہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہا ہے۔
عدالت نے درخواست جیل حکام کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ اس پر قانونی فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو بھی ہدایت کی کہ اگلی سماعت سے قبل درخواست پر فیصلہ یقینی بنایا جائے۔ کیس کی مزید سماعت چھ مئی کو ہوگی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…