Categories: Newsپاکستان

تاجکستان سرحد پر زلزلے کے جھٹکے، اسلام آباد اور گردونواح میں بھی لرزہ طاری

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 38 اعشاریہ 65 ڈگری شمالی عرض بلد اور 73 اعشاریہ 64 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 128 کلومیٹر تھی اور یہ صبح 10 بج کر 56 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ایک اور پیش رفت میں آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز مظفر آباد سے 12 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ یہ زلزلہ 25 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کا وقت صبح 11 بج کر 29 منٹ تھا۔

پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران زلزلوں کا تسلسل برقرار ہے۔ اس سے قبل 27 اپریل کو افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 5 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے تھے۔

اسی طرح 3 اپریل کو ہندوکش کے علاقے میں 5 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے اثرات اسلام آباد، چترال، پشاور، سوات اور شانگلہ سمیت دیگر علاقوں تک پہنچے۔ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور ملحقہ علاقوں میں بھی 4 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فروری کے مہینے میں ہندوکش ریجن میں 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے نے جنم لیا تھا جس کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، سوات اور چترال سمیت ملک کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago