واہگہ بارڈر پر معرکہ حق کی یاد تازہ کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان رینجرز کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار پریڈ پیش کی۔ تقریب میں اقلیتی برادریوں کے نمائندوں، مذہبی اسکالرز، وکلاء، سول و عسکری حکام اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے پیش کی گئی پریڈ نے شرکاء کے جوش و جذبے کو دیدنی بنا دیا اور فضا ملی نغموں سے گونج اٹھی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء اور نوجوان گلوکار اے آر ناصر نے قومی ترانے اور مسلح افواج کے اعزاز میں خصوصی پیشکشیں کیں جس پر شرکاء نے بھرپور داد دی۔
شرکاء نے ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 26 کروڑ عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
واہگہ پریڈ گراؤنڈ میں موجود عوام نے قومی کامیابیوں اور ماضی کی فتوحات کو بھرپور انداز میں منایا۔ اس موقع پر بھارت کو ماضی کی شکستوں کی یاد دلاتے ہوئے قومی وقار اور یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔ تقریب کا مرکزی نکتہ ہم ہیں بنیان المرصوص کا عزم تھا جس نے وہاں موجود ہر شخص کے دل میں حب الوطنی کی نئی لہر پیدا کر دی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…