امریکا نے قبضے میں لی گئی ایرانی کشتی اور 22 عملے کے ارکان پاکستان کے حوالے کر دیے

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت کے تحت امریکی فوج نے قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز کا عملہ پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ منتقلی عملے کو ایران واپس بھجوانے کے عمل کا حصہ ہے۔

ایرانی جہاز ایم وی ٹوسکا کے کل بائیس ارکان کو پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے چھ ارکان کو بھی وطن واپسی کے لیے ایک علاقائی ملک کے سپرد کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے انیس اپریل کو اس وقت جہاز کو تحویل میں لیا تھا جب مبینہ طور پر اس نے آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بائیس ارکان کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے امریکہ کی جانب سے اعتماد سازی کا اقدام قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق عملہ گزشتہ شب پاکستان پہنچا اور آج انہیں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضروری مرمت کے بعد ایرانی جہاز بھی پاکستان کی سمندری حدود کے راستے اس کے مالکان کو واپس کر دیا جائے گا۔

طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ جہاز اور عملے کی واپسی ایران اور امریکہ کے درمیان رابطوں کے بعد عمل میں لائی جا رہی ہے اور پاکستان اس پیش رفت کو خطے میں اعتماد اور سفارتکاری کو فروغ دینے کے لیے ایک مثبت قدم سمجھتا ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے عمل کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے بھی بائیس ارکان کی منتقلی کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے رہا کیے گئے چھ ارکان پہلے ہی ایران پہنچ چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago