کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوپہر دو بجے کے قریب ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب صرف 8 فیصد رہ گیا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔
شمال مغرب کی جانب سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں تپتی ہوئی لو میں تبدیل ہو چکی ہیں جس سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ہوا میں نمی کی کمی کے باعث گرمی کا احساس شدید تر ہے اور شہری شدید موسم کے اثرات سے نبردآزما ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک اور گرم ہوائیں ہی درجہ حرارت میں اضافے کی بنیادی وجہ ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔
انتہائی گرم موسم کے پیش نظر ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں اضافے کے خدشے کے تحت ہسپتالوں اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…