Categories: Newsپاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور برطانوی سیکریٹری خارجہ ایویٹ کوپر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ ایویٹ کوپر نے خطے میں امن کے قیام اور فریقین کے مابین مصالحت کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کے لیے اسلام آباد کے کردار کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی مثبت کوششیں جاری رکھے گا۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے جاری تنازعات کے عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات اور دیگر وسیع تر جہتوں کا بھی جائزہ لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago