Categories: Newsپاکستان

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم جنوبی حصوں میں شدید گرمی کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی کیفیت برقرار رہے گی۔

کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور دوپہر کے اوقات میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago