Categories: Newsپاکستان

آسٹریلیا کی رائل ملٹری اکیڈمی میں پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس بہترین غیر ملکی کیڈٹ قرار

آسٹریلیا کی رائل ملٹری اکیڈمی ڈنٹرو کینبرا میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران پاکستانی آرمی کیڈٹ سردار ارسم عباس کو بہترین غیر ملکی کیڈٹ قرار دیا گیا ہے۔ پی ایم اے 152 لانگ کورس سے تعلق رکھنے والے کیڈٹ سردار ارسم عباس کو یہ اعزاز 5 مئی 2026 کو ہونے والی تقریب میں تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر دیا گیا۔

یہ اعزاز پاک فوج کی جونیئر لیڈرشپ کے پیشہ ورانہ معیار، عزم اور اعلیٰ تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آسٹریلوی چیف آف آرمی لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ تھے، جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کینبرا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر، سفارتی کور کے ارکان، آسٹریلوی ڈیفنس فورس کے حکام اور کیڈٹس کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دفاعی تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ سن 2013 سے اب تک پاک فوج کے سات افسران رائل ملٹری اکیڈمی کی فیکلٹی میں بطور پلاٹون کمانڈر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جبکہ 2009 سے اب تک 46 پاکستانی کیڈٹس اس ادارے سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔

یہ 14واں موقع ہے جب کسی پاکستانی آرمی کیڈٹ نے بہترین غیر ملکی کیڈٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ان میں لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد سلہریا شہید بھی شامل ہیں، جنہوں نے 4 ستمبر 2020 کو شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ لیفٹیننٹ ناصر شہید کا نام اکیڈمی کے پریڈ گراؤنڈ میں نصب یادگاری پتھر پر بھی کندہ ہے، جو پاکستانی فوج کے افسران کی بہادری اور قربانیوں کی لازوال داستان کا عکاس ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

جعلی تصاویر کا معاملہ: اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر تنبیہ

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ان کی…

36 منٹس ago

پنجاب ترقی کے سنہری دور میں داخل ہو چکا ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے…

41 منٹس ago

پوپ فرانسس کا ٹرمپ کی تنقید پر ردعمل، امن اور انجیل کی تبلیغ پر زور

پوپ لیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے…

47 منٹس ago

کینال پلس اور ہشیٹ لیور کا کتابوں کو اسکرین پر لانے کے لیے اشتراک

فرانسیسی نشریاتی ادارے کینال پلس اور اشاعتی ادارے ہاشیٹ لیور نے ادب کو اسکرین پر…

52 منٹس ago

امریکا نے ایران کے خلاف آپریشن کے مقاصد حاصل کر لیے ہیں، مارکو روبیو

واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف…

2 گھنٹے ago

امریکہ کا پشاور میں قونصل خانہ مرحلہ وار بند کرنے کا فیصلہ، امور اسلام آباد منتقل

امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم اپنے قونصلیٹ جنرل کو مرحلہ وار بند کرنے…

2 گھنٹے ago