Categories: Newsپاکستان

عورت مارچ کے شرکاء پر تشدد: سندھ حکومت نے تین پولیس افسران کو معطل کر دیا

حکومت سندھ نے کراچی پریس کلب کے باہر عورت مارچ کی منتظمین اور شرکاء کے ساتھ بدسلوکی اور گرفتاری کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تین پولیس افسران کو معطل کر دیا ہے۔

یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا جب ممتاز فنکارہ شیما کرمانی اور ان کے ساتھی دس مئی کو ہونے والے عورت مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے لیے کراچی پریس کلب پہنچے تھے۔ اس دوران ساؤتھ پولیس نے مبینہ طور پر تشدد کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیما کرمانی سمیت پندرہ انسانی حقوق کی کارکنوں کو حراست میں لے کر آرٹلری میدان تھانے منتقل کر دیا تھا۔ بعد ازاں اعلیٰ حکام کی مداخلت پر انہیں رہا کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے بعد تحقیقات مکمل کی گئیں، جس میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ساؤتھ پولیس نے یہ کارروائی اپنے اعلیٰ حکام کی منظوری کے بغیر کی تھی۔ واقعے کی ویڈیو فوٹیج اور تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ڈی ایس پی صدر ناصر آفریدی، ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن حنا مغل اور ایس ایچ او آرٹلری میدان ندیم حیدر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے وقار اور حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری رہیں گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago