Categories: Newsپاکستان

پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں اپنی آپریشنل برتری اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا: ایئر چیف

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم اور آپریشنل برتری کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے اس شاندار کامیابی کا سہرا قومی طاقت کے تمام عناصر کے متحد ہونے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے سر باندھا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے فضائی جنگ کی تاریخ میں پہلی بار مکمل سپیکٹرم اور کثیر جہتی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا جس نے دنیا کو اپنی درستگی اور بے عیب مہارت سے متاثر کیا۔

ایئر چیف نے بتایا کہ ہماری فورسز نے متعدد اہم اور حساس اہداف کو نشانہ بنایا، دشمن کے مواصلاتی اور نقل و حمل کے نظام کو درہم برہم کیا، اہم تنصیبات کو ناکارہ بنایا، جدید ترین رافیل طیاروں کو مار گرایا اور ایس فور ہنڈریڈ سسٹم کو غیر مؤثر کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں دشمن توقع سے کہیں زیادہ جلد گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے مطابق اس کامیابی کی بنیاد پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ کل چین سسٹم تھا جس نے تمام آپریشنل عناصر کو ایک مضبوط اور مربوط فورس پیکیج میں ڈھال دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ پاک فضائیہ مزید آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی تھی تاہم یہ آپریشنز مکمل ذمہ داری اور طاقت کے محتاط استعمال کے ساتھ کیے گئے۔

مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ آئندہ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد ہے۔ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں صلاحیتوں کو غیر معمولی رفتار سے بڑھایا جا رہا ہے اور کئی مقامی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی اور پاکستان کے غیور عوام کے لیے فخر کا باعث بنی رہے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago