بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سابق قومی کھلاڑیوں نے مسلح افواج اور شہدا کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سات مئی دو ہزار پچیس کو بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں شروع کیے گئے اس آپریشن نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر ثابت کیا۔
سابق کرکٹر توصیف احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے اس جنگ میں بھارت کو شکست دی اور آج پوری دنیا ہماری افواج کی صلاحیتوں کا اعتراف کر رہی ہے، یہاں تک کہ امریکہ جیسے ممالک بھی پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔
سابق کرکٹر معین خان نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج اور معرکہ حق میں حصہ لینے والے غازیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔
سابق اولمپین اصلاح الدین نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو چکا ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف پروجیکٹس ایئر وائس مارشل طارق غازی نے انکشاف کیا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارت کے آٹھ طیارے مار گرائے۔ انہوں نے اس کامیابی کو بھارت کے خلاف آٹھ صفر کے اسکور سے تعبیر کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…