ساہیوال کے نواحی علاقے پل بازار کے قریب لوئر باری دوآب کینال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سات سالہ بچے کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ماں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سات سالہ بچہ نہر میں گر گیا تھا جس پر اسے بچانے کے لیے اس کی ماں نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔
ماں کو تیراکی نہ آتی تھی جس کے باعث وہ بھی گہرے پانی میں ڈوب گئی۔ دونوں ماں بیٹے کی لاشیں تاحال نہر سے نہیں نکالی جا سکیں اور ریسکیو اہلکار ان کی تلاش کے لیے آپریشن کر رہے ہیں۔
اس اندوہناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔ مقامی افراد اس واقعے کو بھارت میں پیش آنے والے ایک اسی طرح کے واقعے سے تشبیہ دے رہے ہیں جس میں ایک خاتون اپنے بچے کو بچاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…