پاکستان نے معرکہ حق میں عسکری، سفارتی اور بیانیے کی سطح پر کامیابی حاصل کی: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے تاہم ملک کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ برس معرکہ حق کے دوران نہ صرف عسکری محاذ پر کامیابی حاصل کی بلکہ سفارتی سطح پر اور بیانیے کی جنگ میں بھی اپنی پوزیشن کو مؤثر انداز میں منوایا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ برس تنازع کے دوران پوری قوم سیاسی تقسیم سے بالاتر ہو کر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کامیابی ہمیشہ اتحاد اور اتفاق رائے سے ہی ممکن ہوتی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے پاک فضائیہ اور ملکی فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا ایسا مظاہرہ کیا جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دشمن چند گھنٹوں میں پسپائی پر مجبور ہوا اور بالآخر جنگ بندی کے لیے رابطہ قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے جھوٹے دعوے چند گھنٹوں میں ہی بے نقاب ہو گئے اور ان کا غرور خاک میں مل گیا۔ وزیر اطلاعات نے اس کامیابی کا سہرا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کے سر باندھا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کی تیاریوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیانیے کی جنگ میں پاکستانی میڈیا، صحافیوں، سوشل میڈیا صارفین اور نوجوانوں نے کلیدی کردار ادا کیا اور پاکستان کے ذمہ دارانہ میڈیا اپروچ کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے فرنٹ لائن کردار کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کیا۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اسے اندرونی معاملہ قرار دینے کی کوششوں کے باوجود یہ تنازع ایک بین الاقوامی حقیقت ہے۔

تقریب کے اختتام پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت چوکس اور مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago