پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کے شیڈول میں ممکنہ تعطل کے پیش نظر نوٹس ٹو ایئر مشن جاری کر دیا ہے۔ آٹھ سے دس مئی کے دوران ہوائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
انتظامی وجوہات کی بنا پر جاری ہونے والی اس ایڈوائزری میں ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ تاخیر کے پیش نظر اپنے طیاروں میں اضافی ایندھن ساتھ رکھیں۔
شیڈول کے مطابق آٹھ مئی کو صبح دس بج کر پینتالیس منٹ سے دوپہر بارہ بج کر پندرہ منٹ تک پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہو سکتی ہے۔
اسی طرح نو اور دس مئی کو رات آٹھ بجے سے نو بج کر پندرہ منٹ تک کے دوران ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہو سکتا ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کر کے امیگریشن کے عمل اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…