انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 3 کوہ پیما ہلاک، متعدد لاپتہ

انڈونیشیا کے جزیرے ہلماہیرا میں واقع کوہ ڈوکونو آتش فشاں کے اچانک پھٹنے سے تین کوہ پیما ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو سنگاپوری شہری اور ایک مقامی فرد شامل ہے، جبکہ دیگر چند افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

شمالی ہلماہیرا کے پولیس چیف ایرلکسن پاساریبو نے مامویا گاؤں میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے وقت پہاڑ کی ڈھلوانوں پر کل بیس کوہ پیما موجود تھے جن میں نو کا تعلق سنگاپور سے تھا جبکہ باقی انڈونیشی شہری تھے۔

آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ کا ایک بڑا بادل فضا میں چھ کلومیٹر کی بلندی تک بلند ہوا، تاہم خوش قسمتی سے قریبی دیہات اور قصبے اس زد میں نہیں آئے۔ پولیس کے مطابق اب تک پندرہ کوہ پیما بحفاظت نیچے اتر آئے ہیں جن میں سے کچھ معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایرلکسن پاساریبو نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں تاحال پہاڑ پر موجود ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔ آتش فشاں سے وقفے وقفے سے جاری لاوا اور راکھ کے اخراج کے باعث صورتحال انتہائی خطرناک ہے، اس لیے مشترکہ امدادی ٹیمیں محفوظ موقع ملنے کا انتظار کر رہی ہیں۔

پولیس چیف نے واضح کیا کہ کوہ پیماؤں کے گروپ کو ممنوعہ علاقے میں لے جانے پر گائیڈ اور پورٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا بحر الکاہل کے رنگ آف فائر پر واقع ہونے کے باعث زلزلوں اور آتش فشاں پھٹنے جیسے قدرتی آفات کا مرکز رہتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago