وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ مہاجر پرندوں کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے خوبصورت پرندے قدرت کا انمول تحفہ ہیں جو ہمارے ماحول کی رونقوں میں اضافہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہاجر پرندے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور زمین کی زرخیزی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی بقا کے لیے قدرتی ماحول کا تحفظ ناگزیر ہے۔
مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ پنجاب میں وائلڈ لائف فورس مہاجر پرندوں اور دیگر قدرتی اثاثوں کے تحفظ کے لیے متحرک ہے جبکہ غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مہاجر پرندوں کے لیے محفوظ مسکن کی فراہمی، جنگلات کے تحفظ اور جنگلی حیات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ماحول دوست اور طویل المدتی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بحیثیت قوم اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور مہاجر پرندوں و جنگلی حیات کے تحفظ میں فعال کردار ادا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پرندے قدرت کا قیمتی ورثہ ہیں جن کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…