پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز پچیس مئی سے متوقع ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے چھٹیوں کے لیے ابتدائی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے جس کی باضابطہ منظوری کے لیے معاملہ حکومت کو بھجوایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق موسم گرما کی یہ تعطیلات سولہ اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں تین سے چار تجاویز زیر غور ہیں اور آئندہ چند روز میں حتمی لائحہ عمل طے کر لیا جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…