حکومت کی ترجیحی شعبوں کے لیے خصوصی مراعات دینے پر غور

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ وفاقی بجٹ کے لیے برآمدات کے فروغ کی اسکیموں اور پالیسی آپشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ملکی برآمدات کو مستحکم کرنا اور ترجیحی شعبوں کے لیے مؤثر اور ہدف پر مبنی مراعات فراہم کرنا ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے وفاقی وزیر کو آئندہ بجٹ کے لیے زیر غور برآمدی پالیسی کی تجاویز پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر برآمدی شعبوں کی ترقی، مسابقت میں بہتری، برآمدات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی شمولیت بڑھانے اور عالمی منڈیوں میں پاکستان کی موجودگی کو وسعت دینے کے لیے پالیسی فریم ورک تشکیل دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مالیاتی معاونت، تجارتی سہولت کاری اور شعبہ وار مراعات سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے صرف ٹیکسوں میں کمی کافی نہیں بلکہ پیداواری عوامل، انفراسٹرکچر، سہولت کاری کے اقدامات اور کاروبار میں آسانی کا عمل کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وفاقی وزیر احد چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک ایسا پائیدار اور کارکردگی پر مبنی برآمدی مراعاتی فریم ورک وضع کیا جائے گا جو برآمدی حجم میں اضافے اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago