پاکستان بھر میں آٹھ مئی دو ہزار پچیس کو بھارت کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں فتح کی یاد تازہ کرنے کے لیے پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ قوم نے پاک فوج کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیاں نکالیں، سیمینارز منعقد کیے اور چراغاں کیا۔
بھارت کی جانب سے بلا اشتعال حملے کے جواب میں پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔ معرکہ حق کی کامیابی قومی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، جس نے قومی عزم، عسکری قوت اور تزویراتی پختگی کو ثابت کیا۔ اس فتح نے پاکستان کو ایک ذمہ دار اور مستحکم علاقائی قوت کے طور پر اجاگر کیا۔
لاہور میں ملکی دفاع اور پاک فوج کی کامیابیوں کے جشن میں ایک پرجوش سائیکل ریلی نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر علی اعجاز کی قیادت میں منعقدہ اس ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آپریشن بنیان مرصوص کے حق میں نعرے لگائے۔
حاصل پور میں آپریشن معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر میونسپل کمیٹی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حماد حامد، ڈی ایس پی نصراللہ بخت اور سی او چوہدری محمد ندیم نے تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، جبکہ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
ننکانہ صاحب کے علامہ اقبال پارک میں رنگا رنگ جشن منایا گیا۔ تقریب میں میوزیکل کنسرٹ اور آتش بازی کا اہتمام کیا گیا، جبکہ قومی یکجہتی کے اظہار کے لیے کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں نوجوانوں، خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔
خوشاب کے کشمیر پارک جوہر آباد میں بھی معرکہ حق کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین اور ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں آتش بازی کے ساتھ ساتھ خصوصی میوزیکل پروگرام پیش کیا گیا، جبکہ آخر میں ملکی سلامتی اور پاک فوج کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
لاہور (نمائندہ خصوصی) معرکہ حق میں فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر دنیا میڈیا…
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی…
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے مالیاتی فراڈ میں ملوث…
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ این ایف سی…
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد…
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نو مئی کے پرتشدد واقعات…